حکومتی احکامات کھو ہ کھاتے محکمہ مال تحصیل فتح جنگ کے افسران کی من مانیاں

فتح جنگ :حکومتی احکامات کھو ہ کھاتے محکمہ مال تحصیل فتح جنگ کے افسران کی من مانیاں دفاتر میں بارہ بجے سے قبل آنا گناہ کبیرہ سمجھنے لگے کمپیوٹر سنٹر سے کاغذات کی تصدیق کے لئے پٹواری کے پاس جانے والے شہری پریشانی کا شکار کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد بھی ٹال دیا جاتا ہے جیب گرم ہونے کے بعد معاملات طے کئے جانے لگے پٹواریوں نے اپنے دفاتر میں کئی کئی منشی رکھ لئے عوام ذلیل و خوار ڈی سی اٹک سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ مال تحصیل فتح جنگ میں تحصیلدار،گرداوراور پٹواریوں کی من مانیوں نے عوام کا ناک میں دم کر رکھا ہے افسران بارہ بجے سے قبل دفاتر میں نہیں بیٹھتے جبکہ گرداور اور پٹواریوں کی رشوت ستانی نے رہی سہی کسر نکال دی معمولی نوعیت کے جائز کاموں کی بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے جبکہ سائلین کو پٹواریوں کے دفاتر میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں انہوں نے کئی ایک منشی خلاف قانون بھرتی کر رکھے ہیں یہی منشی تمام ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں اورانہی کے حوالہ قیمتی کاغذات بھی کر دیئے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہ زور افسران اور پٹواریوں کا قبلہ درست کیا جائے ۔
