کرپشن فری پاکستان کی راہ میں رکاوٹ برداشت نہیں،اکبر تنولی

حسن ابدال: پاکستان کو کرپشن زدہ سیاست دانوں سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عمران خان کا ویژن بڑا واضع ہے کرپشن فری پاکستان جس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ضلع اٹک کے عوام کھوٹے اور کھرے کو پہچان چکے ہیں جو لبادے اوڑھ کر آنے والوں کی اصلیت جان چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی نے تحصیل حسن ابدال کے طوفانی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین ظہیر احمد بھٹیاں والا۔سابقہ چئیر مین عمار حسن قریشی۔ممتاز ملک۔وائس چئیر مین راشد محمود سمیت پارٹی رہنماء اور ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے مختلف دیہاتوں پنڈمہری۔بھوئی گاڑ۔ٹانڈہ۔یو سی سلطانپور اور یو سی پوڑمیانہ میں وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور پارٹی ورکروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے مختلف یونین کونسلوں میں جاری انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اس عمل کو شفاف اور جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور پر عمل درآمد کراتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ صحت اور تعلیم جیسی سہولیات ہر شہری کو میسر ہوں اور یہی فلاحی ریاست کا وہ خواب ہے جو عمران خان نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کی جماعتوں کا ایک ہی نعرہ ہے کرپشن بچا6 اور اسی نعرے کو لے کر احتجاج کیا جا رہا ہے مگر اب کسی چور لٹیرے کو رعایت نہیں ملے گی۔ہم نے جس کرپشن فری پاکستان کے لیے طویل جدوجہد کی اس خواب کو ضرور پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کے عوام بھی مختلف لبادے اوڑھ کر عوام سے ووٹ لینے والوں کو پہچان چکے ہیں اور یہاں کے عوام بھی کرپشن زدہ سیاست دانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل حسن ابدال کے لیے جلد میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا جس سے یہاں کے مسائل ختم کرنے میں ملے گی۔