Wed
20
May
2026

جنڈ:جنرل بس سٹینڈ جنڈ میں سہولیات کا فقدان زائد کرایہ کی وصولی معمول بن چکا ہے انتظامیہ نے2016کا کرایہ نامہ آویزاں کر رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں متعلقہ افسران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ جنڈ جہاں سے روزانہ سینکڑوں مسافر اٹک،راولپنڈی،تلہ گنگ،انجرا،مکھڈ،چھب کی طرف سے آتے اور جاتے ہیں جن کیلئے ویگن سٹینڈ پرکوئی سہولت نہیں ہے بیت الخلا انتہائی گندے اور قابل استعمال نہ ہیں مسافروں کیلئے بنائی گئی انتظار گا ہیں ڈرائیور اور کنڈیکٹر استعمال کرتے ہیں ایک انتظار گاہ میں منشی نے اپنا دفتر بنا رکھا ہے جنڈ سے چھب جانیوالی بسوں او ر ویگنوں کیلئے کوئی شیڈ نہیں۔
