جنڈ: واپڈا ملازم دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ مانیٹرنگ ڈیسک اٹک نیوز) انجراافغان میں واپڈا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق  تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازم محمد امیر ولد عبدالغفور ساکن امن پور تحصیل جنڈ اعلی الصبح لائن چیک کرنے گیا تو 1100 واٹ کی لائن زمین پر گری ھوئی تھی جب وہ اس کے قریب پہنچا تو زمین میں کرنٹ ھونے کی وجہ سے کرنٹ لگا جس کی وجہ سے محمد امیر خان جگہ پر فوت ہو گیا اس کی اطلاع علاقہ کی عوام نے پولیس اور واپڈا کودی پولیس اور واپڈا حکام نے پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو جنڈ منتقل کر دی۔