ڈی سی اٹک کا بازار کا دورہ، تجاوزات خاتمہ کی ہدایات جاری
اٹک :ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اٹک شہر اور بس سٹینڈ کے حا لا ت کا جائزہ لینے کےلیے شہر کا دورہ کیا ان کے ہمرا ہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک ملک مبار ک علی خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کبا جائے گا اور اس ضمن متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں عوام الناس کی سہولت اور شہر کی خوب صورتی میں اضافے کےلیے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں جن کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے ضلع اٹک کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کےلیے تمام میونسپل کمیٹیاں اپنا کر دار اد اکر یں گی اور اس کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق کیا جائے گا ڈی سی اٹک نے بعد ازا ں بس سٹینڈ کا دورہ بھی کیا اور اسے کی تزئین و آرائش کے ساتھ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کےلیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔
