کے پی کے سے سمگل ہونیوالی منشیات برآمد، ملزم گرفتار 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) کے پی کے سے لاکھوں روپے کے 2 پیکٹ برآمد کر کے ڈرگ مافیا کے بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے دوران چیکنگ مخبر کی اطلاع پر کے پی کے سے آنے والی ہائی ایس نمبر ;766983;-3070 میں سوار ڈرگ مافیا کے بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے محمد ثمین ولد فقیر خان اور محمد سلیم ولد جاوید سکنائے دین خیل پوسٹ آفس بکرا خیل خیبر ایجنسی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف منشیات کی دفعہ جس میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا ہے کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔