پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم ،2 ملزمان گرفتار

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اٹک پولیس نے منشیات اور اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب محمد لطیف نے تنویر احمد ولد نذیر احمد سکنہ پنڈی گھیب سے 2300گرام چرس اور اے ایس آئی تھانہ انجراء محمد نواز نے ندیم خان ولد گل بادشا ہ ساکن جنڈ سے پسٹل 30 معہ گولیاں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔