Fri
22
May
2026

جنڈ ( ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز)پنجاب کالج جنڈ کی طرف سے شجر کاری مہم کے دو سالہ کامیاب انعقاد پر پلانٹ منیجر او جی ڈی سی ایل جنڈ آغا منور علی کی کالج میں خصوصی آمد کالج انتظامیہ کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلے میں ہم آہنگی اور ساتھ مل کر اس مشن کو آگے بڑھانے کا عزم پلانٹ منیجر نے پرنسپل ملک مطیع اللہ کے ساتھ مل کر کالج میں پودا بھی لگایا اس موقع پر انھوں نے کالج انتطامیہ کے اسا قدام کو سراہتے ہوئے کہا گرین پاکستان مہم میں لگن اور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہم کالج انتطامیہ کہ اس مشن میں ان کے ساتھ چلیں گے۔ پودوں کی فراہمی اور ہر ضروری تعاون کالج انتظامیہ کے جاری رہے گا ۔ پرنسپل ملک مطیع اللہ نے حب وطن کی اس مہم میں ساتھ دینے پر پلانٹ منیجر کا شکریہ ادا ۔
