ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عظمیٰ خالد کا چھاپہ ،2ویٹر نری سٹور سیل 

فتح جنگ: فتح جنگ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالد کا اچانک چھاپہ 2ویٹر نری سٹور کو سیل کر دیا ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی میڈیکل سٹورز مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ اٹک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالد نے جعلی و غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم میں گزشتہ روز فتح جنگ شہر کا اچانک دورہ کیا اور کھوڑ روڈ حیدری مارکیٹ سے ملحقہ کسان ویٹرنری سٹور جس پر کوالیفائیڈ پرسن اور پروپرائیٹر موجود نہ تھے اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سٹور کو سیل کر دیا گیا جبکہ عامر ویٹرنری سٹور حیدری مارکیٹ جو کہ ٹیم کی موجودگی کی اطلاع پر سٹور بند کر گیا تھا کے سٹور کو بھی سیل کر دیا گیا اس موقع پر میڈیاسے بات چیت میں میڈم عظمیٰ خالد نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی میڈیکل سٹورز مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں کسی سے رعایت نہیںبرتی جائے گی کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔