Mon
15
Jun
2026

اٹک :امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے مقدمہ سے بری ، عید الضحی کے موقع پر ان کے مدرسہ پر چھاپہ مار کر انہیں بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا ان کا موقف تھا کہ ہم نے اہل محلہ کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ کھالیں اکھٹی نہیں کرنی اس کے باوجود لوگوں نے خود ہی اپنی قربانی کی کھالیں ان کے مدرسہ پہنچائیں جس پر مقدمہ بنایا گیا جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کے رہنماؤں اور کارکنان نے ان کی باعزت رہائی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے ۔
