کھڑپہ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

پنڈی گھیب  :نواحی گاؤں کھڑپہ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق سی پیک کھڑپہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتای کے باعث رکشہ اور موٹر سائیکل کی آپس میں ٹکر ہو گئی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعدازاں لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا گیا ۔