پوسٹ آفس جنڈ میں پنشنروں کو مسائل، ملک امین اسلم کا نوٹس 

جنڈ(صدیق فخر سے)پوسٹ آفس جنڈ میں پنشنروں کو مسائل اور مشکلات بارے وفاقی وزیر و مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم نے نوٹس لے لیا،وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات مراد سعید سے رابطہ، پوسٹ آفس جنڈ مسائل بارے تفصیلی گفتگو، وفاقی وزیر کی پوسٹ آفس جنڈ میں پنشنروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات، ضلع اٹک کے تمام پنشنرز کوبھی اے ٹی ایم کے ذریعے اپنی پنشن حاصل کرنے کیلئے ڈیبٹ کارڈ فراہم کیا جائیگا، مراد سعید کی وفاقی وزیر ملک امین اسلم کو یقینی دہانی، تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس جنڈ میں پنشنروں کو مسائل و مشکلات بارے وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر ڈاک و مواصلات مراد سعید سے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر وفاقی وزیر امین اسلم کو مراد سعید نے یقینی دہانی کروائی کہ ضلع اٹک کے پنشنروں کو بھی جلد اے ٹی ایم کے ذریعے اپنی پنشن حاصل کرنے کے لیے ڈیبٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا تاکہ پنشنروں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ حلقہ این اے56 کے پنشنروں نے ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے مسئلہ پر نوٹس لے کر عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کر دیا امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مسئلہ کو جلد حل اور پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ہمارے حلقے کو ہر دور حکومت میں پسماندہ رکھا گیا۔ وفاقی وزیر ملک امین اسلم کا یہ اقدام ہمارے لیے حلقے میں تبدیلی کا پہلا قدم ثابت ہو گا جس سے علاقے کی نہ صرف تقدیر بدل سکتی بلکہ محرومیوں کا ازالہ بھی ہو گا۔