اٹک : غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

اٹک : غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لاءف محمد ندیم قریشی راولپنڈی ریجن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لاءف آفیسراٹک منظور احمد کی سربراہی میں ظفر اقبال ملک انسپکٹر وائلڈ لائف نے غیر قانونی تیتر کا شکار کرتے ہوئے غلام حسین ولد گل حسین کے قبضہ سے ایک سیاہ تیتر جال پھندے اور موٹر سائیکل برآمد کر کے رنگے ہاتھوں شکار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت 35 ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ظفر اقبال ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شکاری ان قیمتی پرندوں کا شکار کر کے انہیں قیمتی داموں بیچتے ہیں ہم ان قیمتی اور ناےاب پرندوں کو خریدنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے ہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد ندیم قریشی نے غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے غیر قانونی شکار کرنے والوں سے کسی قسم کی رعاءت نہ برتی جائے ان قیمتی جانوروں اور پرندوں کی نسل کشی کو روکنا ہمار ا اولین فریضہ ہے اگر انہیں نہ روکا گیا تو آئندہ چند برسوں میں ان قیمتی جانور وں اور پرندوں سے ہم محروم ہو جائیں گے اور ہم ان کو کتابوں اور چینل پر ہی دیکھ سکیں گے ۔
