ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل اٹک کی زیر قیادت اظہار یکجہتی کشمیر ریلی 

اٹک :ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل ملک مصطفی احمد کی قیادت میں اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز سپرٹنڈنٹ جیل کے دفتر سے ہوا اور جیل کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ریلی میں اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ سجاد اختر ، اللہ بخش ، ظہیر عباس کے علاوہ جیل کے رہائشیوں کی کثیر تعداد موجود تھی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شرکاء ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ملک مصطفی احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اس لئے مذاکرات ہی کسی بھی مسئلہ کا بہترین حل ہوتے ہیں لیکن صرف زبانی جمع خرچ ، ریلیوں اور جلسوں سے بھی کشمیریوں کی مدد ممکن نہیں اس کیلئے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے کشمیر کے مسئلہ پر اپنی کمزور پالیسی پر نظرثانی کرنی ہو گی دنیا بھر کے تمام بڑے ممالک کو اس اہم ترین مسئلہ میں مداخلت کیلئے آمادہ کرنا پڑے گا جنگ و جدل سے دونوں اطراف میں تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا مذاکرات سے ہی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے جس کی واضح مثالیں 65 ، 71 اور 99 میں کارگل کی جنگوں کی صورت میں موجود ہیں ہم اگر کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دلوا سکتے تو ہم کم از کم ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط آواز تو بلند کر سکتے ہیں گزشتہ 70 سالوں سے کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہوا ہے آج اس پرچم کی لاج رکھتے ہوئے ہ میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم اور قتل عام کا گھناؤنا کھیل بند ہو سکے ۔