اٹک : گھر کی چھت پر کام کرتے مزدور گر کر شدید زخمی 

اٹک :محلہ شیڈ میں گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے مزدور گر کر شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق شیں باغ کا رہائشی مزدور 29 سالہ ممریز ولد پرویز جو کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے گھر کی چھت سے گر گیا حادثہ کے نتیجہ میں مزدور کے سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی مزدور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔