ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں قتل کی واردات کی ایف آئی آردرج

اٹک: اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں قتل کی واردات کی ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ملک اسد سلطان ولد ملک سلطان سکندر سکنہ مدروٹہ نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ زمینداری کرتا ہے اس کا شاہد عرف پپو وغیرہ کے ساتھ گاءوں مدروٹہ میں جھگڑا ہوا جس میں وہ زخمی ہو کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کی سرجیکل وارڈ میں زیر علاج تھا اس کے پاس اس کا بھائی اسامہ سلطان ، والد ملک سلطان سکندر اور ماموں شرافت ولد بازیز خان سکنہ ملہو موجود تھے اس اثناء میں ذوالفقار عرف پپو ، ممتاز ، اعجاز پسران منصب خان ، علی ولد سرور سکنہ سیدن ، عبدالقادر عرف پومی ولد اعجاز مسلح پسٹل وارڈ میں داخل ہو گئے اور آتے ہی زیر علاج مریضوں کی موجودگی میں میرے والد ملک سلطان سکندر کو للکارتے ہوئے کہا کہ آج تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے میرے والد نے اپنے بچاءو کیلئے دونوں ہاتھ آگے کیے تو اعجاز نے قتل کی نیت سے سیدھا فائر میرے والد پر کیا جو انہیں بائیں ہاتھ کی انگلی پر لگا عبدالقادر نے قتل کی نیت سے فائر کیا جو انہیں بائیں کاندھے پر سامنے کی طرف کیا علی نے پسٹل سے فائر کیا جو والد کی دائیں پسلی پر لگا والد فائر لگنے کی وجہ سے زمین پر بیٹھ گئے بیٹھے ہوئے پر ذوالفقار عرف پپو نے پسٹل سے سر پر فائر کیا جو سر کی چوٹی پر لگا ہمارے اور وارڈ میں دیگر مریضوں کے شور کرنے پر پانچوں ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے اور والد سلطان سکندر موقع پر جاں بحق ہوئے وجہ عناد ہمارا سابقہ جھگڑا اور تنازعہ زمین ہے اسی رنجش کی وجہ سے ذوالفقار وغیرہ نے فائرنگ کر کے میرے والد کو نا حق قتل کر دیا پولیس نے زیر دفعہ 302,148,149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔