فتح جنگ، اٹک پولیس کی کارروائی،10 ملزمان گرفتار

انجراء پولیس نے چھب سے منشیات فروش دھر لیا، جواری رنگ ہاتھوں گرفتار

فتح جنگ:  اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوروان مختلف کاروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش عصمت اللہ خان عرف ملکو ولد آزاد خان سکنہ محلہ طورنگ آباد چھب جنڈ سے 1200 گرام چرس 

 تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر قماری بازی میں مصروف 9 ملزمان امان اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ نزد ستار چوک ، بار دین ولد محمد مراد اٹک شہر ، عبدالنظر ولد چولی سکنہ ڈاکٹر نسیم والی گلی ، بصیر ولد محمد یعقوب سکنہ ستار چوک اٹک ، گل نبی ولد زینب دین سکنہ محلہ کربلا اٹک ، دل محمد ولد ظریف سکنہ گیدڑ چوک اٹک ، عبدالخالق ولد خدائے نظر ڈھوک فتح

 

 عبدالحمید ولد عبدالوہاب نزد مالا کنڈ ہوٹل ، سعید اللہ ولد چلو ولو سکنہ گیدڑ چوک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

 پولیس نے قماربازوں کے قبضہ سے داءو پر لگی رقم پڑ 36 ہزار 470 روپے ، 10 موبائل مالیتی 56 ہزار روپے ، آلات قماربازی برآمد کر کے تمام قماربازوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔