موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاہور سے چوری شدہ گاڑی برآمد

لاہور سے گاڑی چوری کرنیوالے ملزمان نیشنل ہائی وے ایڈ موٹروے پولیس کی ہراست میں

پشاور موٹروے پر کرنل شیر خان انٹر چینج پر موٹروے پولیس نے گاڑی برآمد کر کے ایک خاتون اور مرد کو گرفتار کر لیا 

اٹک :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بر وقت کاروائی ، لاہور سے چوری شدہ گاڑی بر آمد ، ایک خاتون اور ایک مرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ لاہور کے علاقہ سے ایک سوزوکی ڈبہ چوری ہو گیا جس کی ناکہ بندی موٹروے پولیس کو نوٹ کر ائی گئی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے افسران نے مشکوک گاڑیوں پر نظر رکھنا شروع کر دی اور پشاور موٹروے پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب موٹروے پولیس کے افسران پی او امجد علی ، جے پی او مشکور جاوید ، ایل جے پی او افشین سراج نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ یہ وہی گاڑی ہے جو لاہور سے چوری ہوئی تھی تاہم گاڑی میں موجود دو افراد جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

 موٹروے پولیس نے گرفتارکر لیا اور گاڑی اپنے قبضہ میں لے کر گاڑی کے مالک اور متعلقہ پولیس تھانے کو مزید قانونی کاروائی کیلئے اطلاع کر دی گئی ہے اس کامیاب کاروائی پر ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نے افسران کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان کر دیا ۔