کمڑیال سے تعلق رکھنے والی بشری رحمن کی کل پاکستان مقابلہ نعت میں شرکت
بہترین کارکردگی پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور 20 ہزار روپے کیش اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا ، اہلیان کمڑیال کی مبارکباد
اسلام آباد(صدیق فخر سے) تحصیل پنڈی گھیب کے گائوں کمڑیال سے تعلق رکھنے والی بشری رحمان کی وفاقی حکومت کے زیر اہتمام کل پاکستان مقابلہ نعت میں شرکت
بشر رحمان نے بہترین کارکردگی پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان سے 20 ہزار روپے کیش اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا ۔
اہلیان کمڑیال نے انہیں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔