ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکی تقریبات

ضلع بھر میں محافل اور جلوس جاری،گزشتہ دن بھی 10 جلوس اور 5 محافل منعقد ہوئیں
اٹک :جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام علاقہ بھر میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے10 جلوس اور 5 محافل منعقد ہوئیں جن میں سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐہمک گائوں ملک نوید حسین کی بیٹھک سے شروع ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حاجی ملک عنایت علی خان کے ڈیرے پر اختتام پذیر ہوا جلوس کے آگے گھڑ سوار اور شتر سوار دستے جلوس کی رونق کو چار چاند لگا دیئے ، صدر سیرت میلاد کمیٹی ماڑی کنجور ملک سجاد خان عرف بھولو خان اور جنرل سیکرٹری احمد نواز ملک جامع مسجد عثمانیہ ماڑی کنجور سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رہائش گاہ ملک ناصر اقبال آف ماڑی کنجور پر اختتام پذیر ہوا ، دفتر یونین کونسل مرزا تا زیارت پیر عبدالمالک شاہ زیر نگرانی صدر سیرت کمیٹی مرزا گائوں نکالا گیا جس سے خصوصی خطاب سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر طریقت مجاہد و اسیر تحریک تاجدار ختم نبوتؐپیر ابو الوفاء خان محمد خان حیدر چشتی نے کیا۔
اس موقع پر نگران اعلیٰ حاجی محمدالیاس ، نائب نگران اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان،صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری نشرو اشاعت صبغت اللہ بابر، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مرکزی ناظم اعلیٰ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان شہزاد احمد چشتی، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی، راجہ فیصل محمود قادری کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی حضرو کے گائوں دریا رحمت شریف کی ڈھوک شیر محمد میں سالانہ جلوس زیر نگرانی صدر میلاد کمیٹی رجسٹرڈ کامرہ کینٹ سید ریاض شاہ ، جنرل سیکرٹری امجد بیگ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ڈیرہ زویر نمبردار اختتام پذیر ہوا ، 38 واں سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐزیر نگرانی سرپرست اعلیٰ محمد اعظم ، صدر اسد عباس اسدی ، جنرل سیکرٹری امجد حسین صدیقی ، جوائنٹ سیکرٹری محبت خان سیدن گائوں سے شروع ہوا اور محلہ مشرقی سے ہوتا ہوا ہٹیاں چوک سے ہو کر محلہ غربی میں اختتام پذیر ہوا ، سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐزیر نگرانی صدر میلاد کمیٹی رجسٹرڈ کامرہ کینٹ سید ریاض شاہ ، جنرل سیکرٹری امجد بیگ کامرہ خورد جامع غفوریہ سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامع غفوریہ میں اختتام پذیر ہوا، سالانہ جلوس جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں سالانہ جلوس صدر سیرت کمیٹی ڈھوک شرفاء بابو اورنگزیب اور علامہ حافظ محمد سعید رضوی ڈھوک شرفاء میں جامع مسجد انوار مدینہ سے نکالا گیا ، سالانہ جلوس بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐڈھیر گائوں میں صدر مرکزی سیرت کمیٹی ڈھیر گائوں پیر سید عنایت اللہ شاہ گیلانی ، جنرل سیکرٹری گوہر علی شاہ اور محمود حسین شاہ جامع مسجد غوثیہ منوریہ ڈھیر شریف سے شروع ہو کر اسی جگہ اختتام پذیر ہوا ، 8 ویں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد ریلی زیر نگرانی قاری عبدالرحمان جامی ، ملک عارف خان ، ذوالقرنین بمقام جامع مسجد سنی حنفی بریلوی چشتیہ اویسیہ ڈھوک نورا اور مسجد سنی حنفی بریلوی محلہ شیر آباد شیں باغ خورد میں منعقد ہوئی جو ربنواز دکاندار والی گلی اور واپسی براستہ مزار کیپٹن اسفندیار شہید سے ہوتی ہوئی جامع مسجد سنی حنفی بریلوی چشتیہ اویسیہ ڈھوک نورا پر اختتام پذیر ہوئی ، تھانہ پنڈی گھیب کے گائوں امن پور یونین کونسل چکی میں 11 واں سالانہ جلوس سابق کونسلر یونین کونسل ملک فرمان علی کی زیر نگرانی مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر سے نکالا گیا ، سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐبسلسہ جشن عید میلاد النبی ؐزیر نگرانی محمد ابرار ، ابرار آٹوز آئل چینج سنٹر حاجی مختیار مارکیٹ امام بارگاہ روڈ اٹک شہر میں منعقد ہوئی ، سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐجامع مسجد انوار مدینہ جبی گائوں میں زیر نگرانی صوبیدار حاجی محمد مسکین منعقد ہوئی ، سالانہ محفل جشن عید میلاد النبی ؐو عرس مبارک شاہ دریا بخاری آف دکھنیر زیر نگرانی سید محمد شاہ بخاری ، اسی روز صدر سیرت کمیٹی دکھنیر فیاض حیات منعقد ہوئی جس میں محفل سماع ، محفل نعت ، اختتام پر دعا اور لنگر تقسیم بھی تقسیم کیا گیا ، سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐجامع مسجد غفوریہ محلہ طارق آباد مرزا میں زیر انتظام صدر تنظیم علی رضا منعقد ہوئی ، سیرت کمیٹی مرزا کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ عام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ؐمرکزی جامع مسجد بلال مرزا گائوں میں منعقد ہوئی جس سے مولانا کریم بخش تلہ گنگ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی ؐپر روشنی ڈالی ۔
