تعلیمات مصطفی ﷺسے روگردانی کی وجہ سے معاشرے میں افراتفری ہے، رفاقت حقانی

 ڈویژنل سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ عید میلاد النبی ؐکے جلوس سے خطاب فرما رہے ہیں

ہمارے زوال کا سبب اسلامی تعلیمات سے منہ پھیرنا ہے ،میلاد النبی کے اجتماعات میں خطاب

اٹک :نبی کریم ﷺ کی ذات مقدسہ وجہ تخلیق کائنات ہے ،مصطفی کریم کا میلاد منانے کے ساتھ پیغام کو بھی اپنایا جائے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والے ہی روز قیامت کامیاب ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے موضع جسیاں، ماڑی، بولیانوال، صدر بازار،بوڑا،، مرزا ،راولپنڈی، شمس آباد، ڈھوک پشاوری، ڈھوک شرفاوغیرہ میں عید میلاد النبی کے مختلف جلوسوں اور اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ ابوطیب حقانی نے کہاکہ آج ہر گھر میںبے برکتی، نااتفاقی ، بے چینی، معاشرے میں افراتفری ہے،ہمارے زوال کا سبب اسلامی تعلیمات سے منہ پھیر کر اسلام کے منافی اقدامات سے لو لگانا ہے ۔

 

 ضرورت اس امر کی ہے کہ جھوٹ، کینہ ،حسد، دھوکہ دہی، بغض، غیبت ہر برائی کو چھوڑا جائے اور تعلیمات مصطفی کو اپنایا جائے، علامہ اقبال ؒ نے بھی بے زری کو مسلمان کے زوال کا سبب نہ بتایا بلکہ اسلام کے ساتھ مخلص نہ ہونے کو مسلمانوں کے زوال کا سبب بتایا تھا ،انسان کی کامیابی اسی میںمضمر ہے کہ تعلیمات مصطفیﷺ کے مطابق زندگی بسر کرے ۔