لکڑ مار فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل مانچسٹر گنڈیالی کوہاٹ کے نام 

چیف تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان کے ہمراہ لکڑ مار فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم مانچسٹر گنڈیالی کوہاٹ کا گروپ فوٹو

فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان تھے، اہلیان علاقہ کا آرگنائزرز کو خراج تحسین 

جنڈ، یونین کونسل چھب کے گائوں لکڑمار گراؤنڈ میں اعجاز المعروف اوگل میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چھب یونائیٹڈ اور مانچسٹر گنڈیالی کوہاٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں مانچسٹر گنڈیالی کوہاٹ ٹیم نے چھب یونائیٹڈ ٹیم کو دو-صفر سے شکست دے دی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان نے جیتنے والے ٹیم کو ٹرافی اور نقد دس ہزار روپے بطور انعام دیا۔ ملک عاصم اعوان نے اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے گراؤنڈ میں موجود تمام شرکاء کو اعجاز اوگل مرحوم کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا اور اجتماعی دعا بھی کرائی۔

 

اہلیان علاقہ نے چھب یوناٹیڈ کو فائنل میچ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود بحیثیت آرگنائزر خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا اور اہلیان یوسی چھب کو مفت تفریح بھی مہیا کیا۔