حکومت عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،علی عنان قمر

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر حضرو میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے ہیں

ضلع بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک کا حضرو میں کھلی کچہری سے خطاب 

اٹک :ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری میں عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چوہدری عبدالماجد، اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار ،ایس ڈی پی او حضرو چوہدری محمد اسلم، چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان اور ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے کھلی کچہری میں ڈی سی کے سامنے مختلف عوامی مسائل پیش کیے گئے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ضلع بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اور سرکاری زمینوں کو واگزار کرایا جارہا ہے۔

 

 صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا صحت کے مسائل حل کر نے کےلیے مشاورتی بورڈ بنایا گیا ہے جو صحت کے حوالے سے مسائل حل کر ے گا ضلع اٹک کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو بھی سنجیدگی کے ساتھ سلجھایا جارہا ہے اس کے علاوہ دیگر محکموں سے متعلقہ مسائل بھی تر جیح بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں ۔