حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کررہا ہے،شیخ آفتاب احمد

حکومتی کاردگی صفر سے منفی پر آچکی ہے پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی منصوبے التوا ء کا شکار ہے، سابق وفاقی وزیر
اٹک :حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کررہا ہے حکومتی کاردگی صفر سے منفی پر آچکی ہے پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی منصوبے التوا ء کا شکار ہے نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائش گاہ میں میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھا شگون نہیں ہوتا بدقسمتی سے ماضی میں بھی ایسے ہی واقعات رونما ہوئے جن کی وجہ سے نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے، اداروں کی عزت و وقار آئین میں درج ان کی حدود میں ہی مضمر ہے محمد نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹا پر مبنی مقدمات کے باوجود ان پر کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی اور عدلیہ کے فیصلے بھی کرپشن سے متعلق ان کی بے گناہی کا اعلان کر رہے ہیں ایسے حالات میں حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کر رہا ہے،حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آ چکی ہے ۔
پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے باوجود سردیوں کے آغاز سے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے اس کے برعکس جس پر چور اور ڈاکو ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرتے رہے ہیں اس کے دورے حکومت میں عوام کو ضرورت زندگی کی تمام اشیاء سستے داموں بآسانی دستیاب تھیں ; نواز شریف سے جب سعودی عرب نے فوجی مدد کا مطالبہ کیا تھا تب انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ سعودی عرب کے تحفظ کے لئے تو فوج بھیجی جا سکتی ہے لیکن کسی ملک پر جارحیت کے لئے ممکن نہیں عمران خان نیازی نے ملک کو جس دلدل میں پھنسا دیا ہے اُس میں سے نکالنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو سوچنا ہو گا اور ملکی مفاد کی خاطر فیصلے کرنے ہوں گے اسی میں ملک کی بقاء و سلامتی ہے۔
