کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود کا ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کا دورہ

کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود کا ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کا دورہ

 اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اٹک :کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مر یضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں بعدا زاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کادورہ کیا اور وہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیا ت کا معائنہ کیا ۔

 

انہوں نے محکمہ ریونیو کے عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر میں آنے والے ہر شخص کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کو تائی نہ برتی جائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سر کاری افسران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کو شاں رہیں کمشنر راولپنڈی نے لالہ زار ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر جاری اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔