مرزا سوزوکی اسٹینڈ پلی کے قریب کوڑے کا ڈھیر، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

بلدیہ اٹک کے عملہ کو متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی عمل نہیں ہو رہا اور جسے بلدیہ اٹک کا عملہ بھی صاف نہیں کر رہا
اٹک :پاشا پیٹرول پمپ کے سامنے مرزا سوزوکی اسٹینڈ پلی کے نیچے سے جانے والے راستہ میں بلاک(کے)نزد بوٹا جنرل سٹور اور حق باھو کمپوزنگ کے سامنے کوڑے کا ڈھیر سالوں سے پڑا ہے بلدیہ اٹک کے عملہ کو متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی عمل نہیں ہو رہا اور جسے بلدیہ اٹک کا عملہ بھی صاف نہیں کر رہا ، کوڑے کے اس گند سے ڈینگی مچھر اور کئی مضر بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن سے راہگیروں کا گزرنا بھی محال ہو گیا ہے اہلیان علاقہ بھی سخت پریشانی سے دو چار ہیں ، مرزا سوزوکی اسٹینڈ کے نیچے سے گزرنے والا نالا انتا گندا ہوا پڑا ہے جس کی سالوں سے صفائی نہیں کرائی گئی اور اس میں کوڑا ، پتھر ، بوریاں اور کئی قسم کی اشیاء گرنے سے نالہ بند ہو گیا ہے اسی روڈ پر نالے کے اوپر پڑی سلیپس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور متعدد سلیپیں ٹوٹ کر نالے کے اندر جا گری ہیں اور اس میں گہرے گڑے بن گئے ہیں۔
جہاں اہلیان علاقہ کے معصوم بچے کھیلتے ہیں خدا نخواستہ اس نالے میں کوئی بچہ یا رات کو اندھیرے کے سبب گاڑی ، موٹر سائیکل ، سائیکل یا پیدل چلنے والے افراد گر گئے تو سخت پریشانی کا سامنا پڑ سکتا ہے جہاں حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین مہم پر اٹک میں لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے وہیں اس غلیظ کوڑے کے گندے ڈھیر کو یہاں سے ہٹایا جائے ، نالے کی صفائی کرائی جائے اور نالے پر پڑی سلیپس ٹھیک کروائی جائیں اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے اس ساری صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اٹک شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔
