اٹک، 134 ڈسپلےسنٹر پر غیر حتمی انتخابی فہرستیں آویزاں 

اٹک، 134 ڈسپلےسنٹر پر غیر حتمی انتخابی فہرستیں آویزاں 

 فہرستیں 26 دسمبر سے 24 جنوری تک آویزاں رہیں گی کوئی بھی شہری اپنی اور خاندان کی ووٹ چیک کر سکتا ہے 

اٹک(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن اٹک نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ضلع بھر میں بنائے گئے134 ڈسپلے(نمائشی)سنٹر پر آویزاں کردیں ہیں فہرستیں 26 دسمبر سے 24 جنوری تک آویزاں رہیں گی کوئی بھی شہری اپنی اور خاندان کی ووٹ چیک کر سکتا ہے نئے اندراج کے لئے فارم 15 ووٹ اخراج کے لئے فارم 16 اور درستگی کے لئے فارم 17 انچارج ڈسپلے( نمائشی) سنٹر کے پاس موجود ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے۔

 

 اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم نمائشی سنٹر پر فہرستیں آویزاں ہیں اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں ، الیکٹرانک، پرنٹ اورسوشل میڈیاسمیت سول سوسائٹی سے درخواست ہے کہ عوام کی آگاہی میں الیکشن کمیشن کی مہم کا حصہ بنیں کوئی بھی شہری ان سنٹر پر جاکر اپنی اور اپنے خاندان کے ووٹ چیک کرسکتا ہے اگر کسی کا ووٹ درج ہونے سے رہ گیا یا اس جگہ سے تبدیل یا درستگی کرانی ہے تو اسی وقت انچارج سنٹر سے فارم لے کر پر کریں اور جمع کرادیں انتخابی فہرستیں 24 جنوری 2020 ءتک ان سنٹرز پر آویزاں رہیں گی ۔