اٹک پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، چرس، شراب برآمد

اٹک پولیس کی کارروائی، 4 ملزمان گرفتار، چرس، شراب برآمد

تھانہ سٹی اٹک نے سیف اللہ سے چرس، تھانہ انجراء نے فیصل خان سے چرس، تھانہ صدر حسن ابدال نے دانیال سے شراب،تھانہ اٹک خورد نے بلال حسین سے پسٹل برآمد کر لیا 

اٹک، جنڈ، حضرو، حسن ابدال (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے سیف اللہ سے 1230 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے فیصل خان سے 300 گرام چرس ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دانیال احمد سے 10 لیٹر شراب ، 

 

تھانہ اٹک خورد پولیس نے ملزم بلال حسین شاہ سے پسٹل 9 ایم ایم معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔