فتح جنگ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ،5 افراد زخمی

فتح جنگ، کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ،5 افراد زخمی

حادثہ ٹریکٹر پر لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، زخمی ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی اور کوہاٹ سے ہے

جنڈ/ فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ویب)فتح جنگ بسال روڈ بارواں میل بسجال کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،

حادثہ کے نتیجے میں 5پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبعی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 28 سالہ سیف اللہ 38 سالہ صفدر خان 28 سالہ واصف قریشی 5 سالہ اریشہ 30سالہ آمنہ شامل ہیں۔

 

حادثہ ٹریکٹر کی لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔زخمیوں کا تعلق راولپنڈی اور کوہاٹ سے ہے۔