حافظ پیر سلطان محمود آف دریا شریف آبائی قبرستان میں سپرد خاک

حافظ پیر سلطان محمود آف دریا شریف آبائی قبرستان میں سپرد خاک

نماز جنازہ میں جہانگیر خانزادہ ، قاضی احمد اکبر ،اسمبلی چنگیز خان وسیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ ،مریدین کی شرکت

 حضرو( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ محمد سعید مرحوم کے چھوٹے بھائی ، مرکزی نائب صدر جے یو پی ، سابق امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ سعید احمد کے چچا ، صاحبزادہ وحید احمد ضلعی صدر جے یو پی صاحبزادہ حافظ نعیم احمد کے نانا ، صاحبزادہ حافظ محمود احمد کے والد شیخ الاسلام و المسلمین صاحبزادہ حافظ پیر سلطان محمود آف دریا شریف کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں دریا شریف میں ان کے چھوٹے بھائی شہنشاہ فقراء ولی کامل صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبدالحق سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق وزیر رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، ترجمان حکومت پنجاب مرکزی رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی چنگیز خان ، محمد عارف بھٹی ، علی خانزادہ ، مرکزی سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب و صدر انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، عمر عبدالرحمن بٹ کے علاوہ ملک بھر سے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، سجادہ نشین ، سیاسی سماجی ، مذہبی تنظیموں اور جماعتوں کے رہنما ، معززین علاقہ ، سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین یونین کونسل ، بلدیاتی کونسلران اور سینکڑوں کی تعداد میں آستانہ عالیہ کے مریدین نے شرکت کی ۔

 

مرحوم کا چہرہ مبارک ایسا تر و تازہ اور شاداب تھا اور چہرے پر ایسی مسکراہٹ تھی کہ جسے دیکھ کر دیکھنے والے با آواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد اور سبحان اللہ کی صدائیں ادا کرتے رہے جس نے جنازہ گاہ میں عجیب سا روحانی منظر پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہنشاہ فقراء ولی کامل صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبدالحق سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف اور دیگر مقررین نے کہا کہ ولی اللہ روشنی کے مینار ہیں اور ان کا فیض ، ان کی حیات اور دنیا سے پردہ کرنے جانے کے بعد بھی رہتا ہے ۔