آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا،شیخ آفتاب احمد

 آٹا بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا،شیخ آفتاب احمد

مہنگائی ،بیروزگاری اور مایوسی کے ڈیرے،بھوک اور غربت سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ،سابق وفاقی وزیر

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آٹابحران نے حکمرانوں کی نااہلی کا پول کھول دیا،مہنگائی ،بیروزگاری اور مایوسی کے ڈیرے،بھوک اور غربت سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں ،گیس ،بجلی اور تمام تر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکمرانوں کے وعدوں کی نفی ہے ،عمران خان نے پاکستان کو جدید معیشت سے لنگر خانہ میں بدل دیا ،آج ہر کوئی بلک رہاہے ،آٹا 70روپے کلو بھی نہیں مل رہا ،چینی 80روپے کلو ہو گئی ،ٹماٹر 200روپے کلوتک جاچکا،جس شخص نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت کو کنٹرول کرے گا ،ایسے شخص کا کیا وژن ہوگا ،لنگر خانہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کئے اور نوجوان نسل کو گالیا ں سیکھائی ،تکبر ،ضد اور حماقتوں نے ملک کا ہر شعبہ تباہ کردیا ، عوام دشمن ایجنڈے پر کاربند ٹولے سے ملک وقوم کو آزادی دلانے کی حکمت عملی پر غور کرنا ہوگا ،نالائق ترین حکومت جاری ہے ،نااہل حکمرانوں کی نالائقی سے عوام چینی بحران کے لیے بھی تیار رہے۔ 

 

بحران کے باوجود گندم بیرون ملک فروخت کرنا حکمرانوں کی نالا ئقیوں کا ثبوت ہے ،چوروں ڈاکو ئوں کی برآت مسلط کردی گئی جنہیں عوام کا کوئی دکھ ودرد کااحساس نہیں ،حکومتیں ٹک ٹوک ،واٹس اپ،فیس بک اور ٹویٹر پر نہیں چلاکرتی اور حکومت و ملک کی ترقی کے لیے دن رات کا م کرنا پڑتا ہے جیسے میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا تھا۔