ووٹ درستگی اور اندراج کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی گئی

ووٹ درستگی اور اندراج کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی گئی

اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نماشی سنٹرز پر آویزاں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی تاریخ 15 فروری 2020 تک بڑھا دی ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف اور ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن اٹک سید ضیغم الطاف نے تمام سیاسی جماعتوں سماجی کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ
 زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں انتخابی فہرستیں ملاحظہ کریں اور 
اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں ۔

 

انتخابی فہرستیں 15 فروری تک نمائشی سنٹرز پر مہیا ہوں گی ۔