حضرو ، لال حسین شاہ و ملک نسیم و دیگر کی میجر طاہر صادق کی عیادت

حضرو ، لال حسین شاہ و ملک نسیم و دیگر کی میجر طاہر صادق کی عیادت

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) میجر گروپ حضرو کے رہنمائوں سابق کونسلر لال حسین شاہ،الماس خان ،ملک عثمان اور ملک نسیم کی ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سے انکی رہائش گاہ لاہور پر ملاقات 

، رہنما ملک نسیم ،سابق کونسلر لال حسین شاہ ،الماس خان اور ملک عثمان گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی لاہور رہائش گاہ پر انکی عیادت کی۔ دوران ملاقات انکی دراز عمری اور جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی میجر طاہر صادق نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں حلقہ عوام کا بھی نہایت مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں ان شاء اللہ میں جلد حلقہ عوام کے درمیان موجود ہونگا

 

انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام کی محبت اور دعائیں میرے ساتھ موجود رہتی ہیں ۔