شاہد آفریدی نے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز بلند کردی

لاہور: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھا دی۔

ممتاز آل راﺅنڈر نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”دیکھنا ہے کہ زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے“۔ ساتھ ہی انہوں ںے ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر حملے اور پتھراؤ کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی حق و سچ کی اس آواز کو ان کے چاہنے والوں نے خوب سراہا۔ ایک پرستار نے لکھا کہ زندہ باد، اس معاملے پر بولنے والا پہلا بہادر کرکٹر ہے، عالمی شہرت کی حامل دوسری شخصیات کو بھی بھارتی ظلم وستم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز اٹھانی چاہیے۔