Sat
18
Apr
2026

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ پہلے تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا
جس میں اب مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کررہے ہیں جس کے بعد تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ صورتحال کی وجہ سے بورڈز کے امتحانات ملتوی نہیں بلکہ ختم کردیے ہیں جس کے بعد اب نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات نہیں ہوں گے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کا نتیجہ دیکھ کر طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا۔
