ضلع اٹک میں مزید 4 کورونا کیسزکا اضافہ، تعداد59ہو گئی 

ضلع اٹک میں مزید 4 کورونا کیسزکا اضافہ، تعداد59ہو گئی 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز)ضلع اٹک میں کورونا کے مزید4 کیسز کا اضافہ تعداد59 ہو گئی، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے دو کا تعلق تحصیل اٹک جبکہ دو کا تعلق تحصیل حسن ابدال سے ہے

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کوروناکے مزید4 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 ہو گئی نئے رپورٹ ہونے والے مریضوں کا تعلق اٹک اور تحصیل حسن ابدال سے ہے۔جبکہ اس وقت تک 33 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے۔ 

علاوہ ازیں انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 59ہوگئی ہے۔3 افراد فوت ہو ئے۔33افراد صحت یاب ہوئے۔ 09 افراد زیر علاج ہیں۔ 14 افراد قرنطینہ

 

میں ہیں۔4516افرادکی سکر یننگ کی گئی۔1268 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 242 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔