Thu
23
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک کے کرونا آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج 63 سالہ درزی محمد نشاط ولد عبدالطیف ساکن محلہ اتمان خیل جلالیہ حضرو انتقال کر گئے ، دوسری فوتیدگی نازمہ بی بی زوجہ نذیر احمد ساکن محلہ گاڑاں والا فتح جنگ جو کہ ڈیلیوری کیس کے سلسلہ میں بے نظیر ہسپتال مری روڈ راولپنڈی زیر علاج تھیں پیٹ میں بچہ فوت ہو جانے کے سبب انفیکشن پھیل جانے کی
وجہ سے ہسپتال میں ہی دم توڑ گئیں جن کا کرونا ٹیسٹ بھی لیا گیا جو مثبت آنے پر لاش لواحقین کے حوالہ کرنے کی بجائے اے سی فتح جنگ
اور چیف آفیسر بلدیہ کو آگاہ کر کے لاش بذریعہ سرکاری ایمولینس 1122 اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ کی انتظامیہ کے حوالہ کی گئیں دونوں لاشوں کو
ریسکیو 1122 کے عملہ نے کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا ۔
