اٹک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد560 ہو گئی،412 افراد صحتیاب

اٹک میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد560 ہو گئی،412 افراد صحتیاب

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعدا د560 ہوگئی ہے جن میں سے 20افراد فوت ہوئے اور412 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ05افراد زیر علاج ہیں۔

ضلع اٹک کی مختلف تحصیلوں میں اس وقت گھروں میں123افرادقر نطینہ میں ہیں۔ضلع اٹک میں ابھی تک 7566 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ جن میں سے3985 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جبکہ3180 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور245 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ 

 

ضلع اٹک میں اس وقت جو مریض زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود ہیں ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت بہتر ہے۔کوورناوائرس کے 55 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 560 مثبت کیسز میں سے 20،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 03 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔

 

ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔