طارق فاروق بھمبر کی تعمیر و ترقی کے ہیروہیں، اکرم بڑھنگ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) طارق فاروق بھمبر کی تعمیر و ترقی کے ہیروہیں حلقہ بھمبر میں 15سال سے تعمیر و ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے بڑھنگ رینگ روڈ کی تعمیر سے بڑھنگ گائوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے سمندر پار پاکستانی رہنما ء امیدوار ضلع کونسل راجہ محمد اکرم اف بڑھنگ نے پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر جلسہ مظفر اباد نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری عوام میا ں نواز شریف کے ساتھ ہیں اور میاں نواز شریف کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن پاکستان میں ایک بار پھر حکومت بنائے گئی اور عوامی  خدمت کا سفر جاری رکھے گئی میاں نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں میں بستے تھے اور اج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ہے اور میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر عوامی مسائل حل کر رہی ہے اور ازاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے بھمبر سے چڑیاولہ روڈ کی تعمیر کی منظوری اور جاتلاں سے بھمبر روڈ کی تعمیر کیلئے 70کروڑ سے زائد کی رقم کا ٹینڈر ہو چکا ہے اتنے بڑے پروجیکٹ کی منظوری چوہدری طارق فاروق کا بہت بڑا کارنامہ ہے بھمبر کی عوام ان کی تعمیر و ترقی کے کارناموں کو یاد رکھیں گے۔