جنڈ:یوسی مکھڈ کے گاﺅں کانی میں ”کانی یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ فاﺅنڈیشن “کا افتتاح

جنڈ(صدیق فخرسے )یونین کونسل مکھڈ کے علاقہ کانی میں اہلیان علاقہ کی طرف سے بنائی گئی تنظیم ”کانی یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ فاﺅنڈیشن “کی افتتاحی تقریب، اہلیان علاقہ کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کی دور دراز اور پسماندہ ترین یونین کونسل مکھڈ کے گاﺅں کانی اہلیان علاقہ نے ایک تنظیم ”کانی یوتھ ویلفیئر ٹرسٹ فاﺅنڈیشن “کے نام سے بنائی جس کی افتتاحی تقریب آج نماز جمع کے بعد کی گئی جس میں اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی، تنظیم کا مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا اور ان کی زندگی کو روشن کرنا ہے، اس سلسلے میں تنظیم کے عہدیداران نے کہا کہ مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے بھی ان کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا اور بزرگوں اور علماءنے منتظمین (فلک فراز، جلیل فراز، سہیل اختر، شہناز دین و دیگر )کے حوصلے بلند کیے ۔
