حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ،مہنگائی کا طوفان برپا ہے:شیخ آفتاب احمد
حضرو :سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ،سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سوئی گیس کی لوڈیشڈنگ میں بھی اضافہ ہو اہے مہنگائی کا موازنہ سابقہ دور سے کیا جائے تو پی ٹی آئی سرکار کو اپنی کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ ،شیخ حامد قدوس و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے عوام کی جو خدمات سر انجام دیں ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے میاں برادران کی مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز ترقی کی راہ پر چل پڑا تھا لیکن تبدیلی سرکار نے ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا انہوں نے کہا کہ اقتدار کبھی کسی کا سدا نہیں رہتا بلکہ آج آپ کے پاس ہے اورکل کسی اور کا مقدر ہو گا تحریک انصاف کی حکومت غرور و تکبر کے خول سے نکل کر عوام کی خدمت توجہ دیں سات ماہ میں آپ پارلیمنٹ میں کوئی قانون پاس نہیں کر سکے میاں نواز شریف اور بلال بھٹو زرداری کی ملاقات پر موجودہ پی ٹی آئی وزراء جس طرح تبصرے کر رہے ہیں وہ قابل افسوس ہیں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ صبح شام ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھر تا اس کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو حاکم وقت ہو وہ تمام معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے آپ اپنی ہر ناکامی کو سابقہ حکومت پر ڈال کر اس کی پردہ پوشی کب تک کرینگے ۔
