سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار اب پرائیویٹ سکولوں سے بہتر ہے : ڈاکٹر جاوید اقبال
فتح جنگ:چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے حکومت پنجاب کے یو پی ای داخلہ پروگرام کے تحت تحصیل فتح جنگ کے سرکاری ایلیمنٹری سکولز میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ہدف سے زائد بچے داخل کرنے کا اعلان کر دیا اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محمد سلیم راجہ کی صدارت میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر طلبا و طالبات کے سکول میں داخل کر کے مہم کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) ایم شمیم اختر سعید اور ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ)نادیہ عندلیب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ،سرکاری پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے سربراہان اور والدین بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم راجہ نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ معیار تعلیم اتنا بلند کریں کہ والدین کو پرائیویٹ اداروں میں جانا ہی نہ پڑے سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے بچوں کو اس طرح راغب کرنا پڑے گا ڈپٹی ڈی ای او فتح جنگ ایم شمیم اختر سعید نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار اب پرائیویٹ سکولوں سے بہتر ہو رہا ہے سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کی سربراہی میں معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بلند معیار تعلیم کو دیکھتے ہوئے والدین کا رخ سرکاری تعلیمی اداروں کی طرف مڑ چکا ہے اساتذہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے والدین کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے
