کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں موسم بہار کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام 

اٹک :کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں موسم بہار کے موقع پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا اس نمائش میں آرٹلری سنٹر اٹک اور کامرہ کو بھی مدعو کیا گیا نمائش میں اٹک اور سنجوال کینٹ سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نمائش کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک کیمپس ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبدالرحمان خان نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پھولوں کے پودے زیادہ سے زیادہ لگا کر ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے موسم بہار کے پھول ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ انسانی نفسیات پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی انسانیت کی بہترین خدمت ہے اس موقع پر موجود افراد نے کامسیٹس کی جانب سے موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کو انتہائی خوش آئند قدم قرار دیا ۔