جبی میں بیلوں کی دوڑ ،بیل تماشائیوں پر چڑھ دوڑے ،5 افراد زخمی

اٹک :جبی گاؤں میں بیلوں کی دوڑ میں بیل تماشائیوں پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجہ میں 5 افراد واجد، خالد، محمد صفدر، دلاور اور عزیز زخمی ہو گئے جلسہ میں ریسکیو 1122 اٹک کے عملہ کی موجودگی پر زخمیوں کو فوراً موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ۔