ٹیپو سلطان شہید کی برسی کے موقع پر حسن ابدال شہر میں تقریب کا انعقاد

اٹک :ٹیپو سلطان شہید کی برسی کے موقع پر حسن ابدال شہر میں پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما ڈاکٹر سکندر حیات خان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ڈاکٹر سکندرحیات کے بڑے صاحبزادے سردارجانی خان ہر سال باقاعدگی سے کرتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے سینیٹر سابق وزیر داخلہ رحمن ملک تھے جبکہ تقریب کی صدارت مسلم لیگ کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کی سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر, سابق ایم این اے ذمرد خان, سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ, تاجر رہنما اور لکھاری ظفر بختاوری, کالم نگار ڈاکٹر مرتضیٰ مغل اور پیپلز پارٹی کے سابق امیدار برائے قومی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ٹیپو سلطان کی زندگی اور فلسفے پر روشنی ڈالی مقررین نے ٹیپو سلطان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی جدوجہد کو آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثال قرار دیا تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ٹیپو سلطان شہید کے بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی اور فاتخہ خوانی بھی کی گئی۔
