اٹک:چوری کی واردات، ایف آئی آر درج نہ ہو سکی 

اٹک :پولیس کی روایتی بے حسی برقرار ، پولیس چوری کی واردات کے معاملہ میں ٹال مٹول کرنے لگی ، متاثرہ شہری کا ڈی پی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ نیو ٹائون اٹک سٹی کے رہائشی دکاندار محمد اعظم ولد جنگ بہادر خان نے میڈیا کو تحریری بیان میں بتایا کہ 17 جون کو ڈیڑھ سے 2 بجے کے درمیان میری کریانہ کی دکان واقع نیو ٹائون گلی نمبر 3 کے گیٹ کا تالہ توڑ کر چور نے نقدی ، سگریٹ اور موبائل فون چوری کیا میں نے اسی دن پولیس چوکی اعوان شریف میں چوری کی واردات کی درخواست دی تاہم 4 روز گزر جانے کے باوجود کارروائی تو دور کی بات پولیس نے جائے وقوعہ کا دور تک نہ کیا اس سے قبل بھی 16 فروری کو میری اسی دکان سے چوری ہوئی تھی جس میں میرا تقریباً 50 ہزار روپے کا نقصان ہوا اس وقت بھی تھانہ سٹی اٹک میں چوری کی درخواست دی تھی اس وقت بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی تھی متاثرہ شہری محمدا عظم نے ڈی پی او اٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیں اور چوری کی واردات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں ۔