آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ جبران الیون نے جیت لیا

حضرو(نمائندہ اٹک نیوز) نرتوپہ میں جاری آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جبران الیون نے جیت لیا ،خرم الیون نرتوپہ کو ایک وکٹ سے شکست تفصیلات کے مطابق شعیب کر کٹ گراءونڈ نر توپہ میں جاری سالانہ آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خرم الیون اور جبران الیون کے مابین کھیلا گیا ،خرم الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8اوور ز میں 108رنز بنائے ،جبران الیون سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخر ی گیند پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی چنگیز خان گرو پ کے رہنماء سابق ناثم حضرو سٹی حاجی شیراز خان ،سابق ناظم یوسی نر توپہ خطیب اختر اور طارق خان آف حضرو تھے ،ٹورنامنٹ کا اہتمام خرم خان ،انصار ودیگر نے کیا تھا ،مہمان خصوصی نے ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے اس موقع پر سابق کونسلر امان اللہ خان کونسلر ،ریاض خان ،صحافی حفیظ میر ،نثار علی خان ،چوہدری عبد الرشید سمیت اہلیان نر توپہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض دلو خان اور وحید خان چیچی نے سر انجام دیئے ۔
