Thu
11
Jun
2026

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) حکومت پنجاب، ہیلتھ کیئر کمیشن،کی خصوصی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیرِ نگرانی جاری عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کے ہمراہ حاجی شاہ میں ان کوالیفائیڈ جعلی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ابرار میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ مزید کاروائی کیلئے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔
