اسسٹنٹ کمشنر اٹک کی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی احکامات اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع وروں کے خلاف کامیاب کاروائی،
ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آنے والے چاولوں کے 242 بیگ برآمد کر کے گودام سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذخیرہ اندوزوں کا مال ضبط کر کے سرکاری نرخوں پر فروخت کر دیا جائے گا۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائے رہے ہیں۔
کاروائی کے دوران محمد عارف کے ایک غیر اعلان شدہ گودام واقع ماڑی موڑ نزد مسجد ابو بکر کو سیل کر دیا گیا۔ گودام میں چاولوں کے 242بیگ ذخیرہ کیے گئے تھے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ نے محمد عارف پر جرمانہ عاید کرتے ہوئے کہا کہ چاول سرکاری نرخوں پر فروخت کر دیئے جائیں گے۔ ذ خیر ہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جا رہی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر مہنگائی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا رہیں ہیں۔ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اور سماج دشمن عناصر کوکسی صورت بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر خود بھی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی ہدایات پرمیں تحصیل اٹک میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔
