شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، آر پی او راولپنڈی

شہری  غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، آر پی او راولپنڈی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ شہری حکومتی احکامات پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں تا کہ کرونا وائرس کے موذی مرض کو شکست دی جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملکی حالات اور کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران اٹک کے ہنگامی دورہ کے موقع پر ڈی پی او اٹک بھی موجود تھے آر پی او راولپنڈی نے پولیس پکٹس جھاری کس اور اٹک خورد کے دورے کے موقع پر پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے گندم سمیت اشیائے خوردنوش کی پنجاب سے کے پی کے ترسیل کو بلا رکاوٹ یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے پولیس چیک پوسٹ جھاری کس ، سرچ پارک ، اٹک خورد انٹری ایگزٹ پکٹس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ان کی اپنی حفاظت کے پیش نظر ’’ ایس او پیز ‘‘ کے مطابق ماسک اور گلوز پہن کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں پیار اور محبت سے سمجھا ئیں کہ وہ اپنی نقل و حرکات کو محدود رکھیں حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ہدایا ت پر عملدرآمد کروائیں بعدازاں آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او نے 

 

قرنطینہ سنٹر ڈھوک فتح کا دورہ کر کے پولیس کی ڈیوٹی چیک کی دونوں افسران نے ڈی سی آفس اٹک میں ڈی سی علی عنان قمر کے ساتھ میٹنگ کی ڈی پی او اٹک نے آر پی او راولپنڈی کو کو اٹک پولیس کی طرف سے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر کرونا وائرس کے خلاف کیئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔